دشمن صرف خادم حسین رضوی ..!
رانا ثنا کے مسئلے پر پورے پاکستان کے علماء و مشائخ سراپا احتجاج ہیں۔ جناب امین الحسنات صاحب نے اپنی وزارت چھوڑ دی۔ جناب ریاض شاہ صاحب نے اتفاق مسجد چھوڑ دی۔ جناب سیالوی صاحب نے دھکے مار کر شہباز شریف کو گھر سے نکال دیا۔ جناب حامد رضا نے طاہر القادری سے علیحدگی کرکے اپنے علاقے میں خوب احتجاج کیا جو تاحال جاری ہے۔ بلکہ خود طاہر القادری نے منہاج القرآن کو حکومت سے ملنے والا فنڈ ٹھکرا دیا۔ جناب اویس نورانی نے تو آئندہ ملنے والی سینیٹر کی سیٹ کو لات مار کر حکومت کے خلاف خوب ایمانی غیرت کا ثبوت دیا۔ جناب نظام الدین جامی نے اپنے لاکھوں مریدین کے ہمراہ اسلام آباد پنڈی بند کیا ہوا ہے۔ جناب عرفان مشہدی صاحب تو غم سے نڈھال ہیں پچھلے 2 ماہ سے جذب میں ہیں۔ جناب ابوالخیر زبیر صاحب نے واضح کہہ دیا ہے کہ میرا نون اور اسکے حمایتیوں سے کوئی واسطہ نہیں۔ جناب ثروت اعجاز قادری نے سنی تحریک کے 50 ہزار کارکنان رانے کے گھر پر کھڑے کئے ہوۓ ہیں کہ یہ نکلے اور اسکو ماریں۔ جناب محفوظ مشہدی صاحب نے حکومت سے اعلانیہ علیحدگی کرلی۔ جناب جمیل شرق پوری صاحب تو خود رانے کے وارنٹ گرفتاری پر وزیر اعظم سے س...