ہار اور جیت کا فیصلہ ۔۔!

ہار اور جیت کا فیصلہ ۔۔!
لودھراں NA 154 کے ضمنی انتخابات میں نون لیگ کی کامیابی کے بعد  نون لیگی برملا اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں
کے دیکھا عوام کی طاقت عوام کا فیصلہ عوام کی عدالت
میں نے پھر اتنا کہا اگر تمھیں عوام کی طاقت پر بھروسہ ہے
تو سن لو !!!

عوامی پاور موسیٰ علیہ سلام کے دور میں فرعون کے پاس بھی تھی لیکن وہ اسکو دریائے نیل میں غرق ہونے سے نہ بچا سکی

عوامی پاور ابراہیم علیہ سلام کے دور میں نمرود کے پاس بھی تھی لیکن اسکی عوام کی طاقت اس کے دماغ سے وہ مچھر نہیں بھگا سکی جس سے نمرود کی ہلاکت ہوئی

عوامی پاور جنگ بدر میں کفار کے پاس مسلمانوں سے زیادہ تھی لیکن اللّه نے 313 عشاقان رسول صلی اللّه علیہ وسلم کو وہ شان عطا فرمائی کے بڑے بڑے کافروں کے سردار بھی مارے گئے

عوامی پاور کربلا میں نواسہ رسول سیدنا امام حسین کے مقابلے میں یزید کے پاس زیادہ تھی
لیکن دنیا نے دیکھا کے 72 ایمان والوں نے ہزاروں یزیدیوں کو ایسی عبرت ناک شکست دی کے تاریخ میں ظالم یزید کا نام مٹ گیا دنیا میں میرا حسینؓ چھا گیا اور قیامت تک کے لئے یزید مٹ گیا مردود ہوگیا میرا حسین سرخرو ھو گیا

اس لئے عوامی دعوے اور بھڑکیں مارنے والوں سے میرا اتنا کہنا ہے کے عوام کی طاقت پر پر کبھی بھی بھروسہ یا اعتبار نہ کرنا
میرے اللّه کی پاور اور پکڑ بڑی سخت ہے
اور ضرور ایک دن فرعون ؛ نمرود ؛ ابو جہل ؛ یزیدیوں جیسے ظالموں کی میرے رب کی طرف سے پکڑ ہونے والی ہے

اور پھر میرے رب کی بھی ایک عدالت لگنے والی ہے جہاں نہ تمہاری طاقت تمہارا غرور چل سکے گا نہ ہی تمہاری دولت اور تمہارا مال

انشاء اللّه انشاء اللّه

Comments

Popular posts from this blog

خادم حسین رضوی کی "گالیاں" اور سیاست

آخر اشرف آصف جلالی کون ہے ؟؟