خادم حسّین رضوی کے سنگین جرائم ۔۔!

وہ سنگین نقصانات جو مولوی خادم حسین رضوی نے اہلِ سنت کو پہنچائے اور سنیت ہر جگہ بدنام ہوئی اس جرم میں خادم حسین رضوی کو کڑھی سے کڑھی سزا سنائی جاے ۔۔۔۔۔۔۔

خادم حسین رضوی کے جرم کی لسٹ یہ ھے

1۔ سنی اچانک خادم حسین رضوی کی باتیں سن کر خواب خرگوش کی نیند سے جاگ گئے جو بہت بڑا نقصان ہے

2۔ خادم رضوی نے سنیوں میں شعور پیدا کر دیا جو بہت غلط بات ہے

3۔تقریبا چالیس سال بعد سیاسی لاوارثی کی کیفیت سے نکلے جو ایک ناقابل معافی گناہ ہے خادم رضوی کا

4۔ایک اور بڑا نقصان یہ ہوا کہ پہلے لوگ ہر بٹیرے باز ، کتے لڑانے والے کسی بزرگ کے آستانے پر قابض شخص کے پاؤں چومتے رہتے لیکن اب لوگ پیر بھی دیکھ بھال کے بنا رہے ہیں جس وجہ سے بہت سوں کا کاروبار ماند پڑ گیا ہے۔۔ خادم حسین رضوی کو کم از کم اس جرم کی سزا ضرور ہونی چاہے کیونکے مفت کی روٹی منہ کا نوالہ چننے کا کسی کو کوئی حق نہیں چاہے مفت بری کا ھے ۔۔۔

5۔ سنی اپنے پرائے حق اور باطل، سچ اور جھوٹ کو پہچاننے لگے ہیں۔

6۔ کیا بتاؤں آپ کو اس مولوی کی وجہ سے پہلی بار دنیا پاکستان کو سنی سٹیٹ ماننے لگی ہے۔

7۔ ایک اور بڑا نقصان یہ ہوا کہ پہلی بار سارے سنی متحد ہونے کی سوچنے لگے۔ لیکن فکر کی کوئی بات نہیں بہت سے مولویوں اور پیروں کو سرکاری اور نجی بیرونی خرچ پر اس اتحاد کی سوچ کو ختم کرنے اور انتشار پھیلانے پر لگا دیا گیا ہے ۔

خادم حسین رضوی تیرے خلوص کی ، سنیت کے لئے تمھارے درد کی ضرورت نہیں ہے ہم مولویوں، پیروں کو دیہاڑی لگانے دے کیوں ہمارے پیچھے پڑ گیا ہے ان بےوقوف سنیوں کو زبردستی نا جگا سویا رہنے دے

Comments

Popular posts from this blog

خادم حسین رضوی کی "گالیاں" اور سیاست

آخر اشرف آصف جلالی کون ہے ؟؟