آئ ایس آئ سپریم کورٹ اور تحریک لبّیک پاکستان..!

*آئ ایس آئ سپریم کورٹ اور تحریک لبّیک پاکستان*


بغیر کسی تہمید و تفصیل اور پس منظر کے کہ فیض آباد میں کیا ہوا ، آئ ایس آئ نے کیا کیا ، حکومت نے کیا کیا ، عدالت نے کیا کیا میں آج کے جسٹس فائز عیسی کے سنائے جانے والے غیر قانونی فیصلے کی مذمت کرتے ہوۓ کچھ سوالات عدالت عظمیٰ میں بیٹھے غیر عظیم جج صاحب (کیوں کہ عظیم جج اتنے کھوکھلے اور غیر منصفانہ فیصلے نہیں کرتے) سے کرنا چاہتا ھوں۔
1۔ دنیا جانتی ہے کہ فیض آباد دھرنے میں تحریک لبّیک پاکستان کے مرکزی امیر امیرالمجاہدین اور 1500/1800 نہیں بلکہ ہزاروں عاشقان رسول ﷺ نے جس ناموس پر پہرہ دینے کے لئے بیٹھے تھے وہ انکی ذات کا مسئلہ نہیں بلکہ قانون ختم نبوت ﷺ میں ترمیم کے احتجاج میں تھا۔ کیا ریاست اسلام کی اسلامی سپریم کورٹ کے منصف مسلمان ججوں نے اسلام کے اس بنیادی اور حساس ترین مسئلے پر ترمیم کرنے والوں کے خلاف کوئی ایکشن لیا؟
حیرت ہے کہ آئ ایس آئ نے آپکو آج رپورٹ دی اور آپ نے آج ھی اس کو پبلک بھی کیا اور مسترد بھی کیا جبکہ راجہ ظفر الحق کی رپورٹ آپکے پاس پہنچے کم و بیش ایک ماہ ہونے والا ہے؟ اس پر اس مجرمانہ خاموشی کا کہیں یہ مطلب تو نہیں کہ آپ 24 کروڑ عوام کے بنیادی عقیدے کے ڈاکووں سے نظر ہٹانے کے لئے یہ نیا اور کھوکھلا پنڈورا باکس لیکر آگئے ؟ کیا میں آپ سے پوچھ سکتا ھوں ، نہیں بلکہ اب میں آپ سے پوچھ رہا ھوں کیوں کہ آپکی سیلری میرے پیسوں سے پوری ہوتی ہے آپ اسلامی ملک کے ملازم ہیں اور ایسے تمام ملازمین کو مجھ جیسے سیلری دینے والے مسلمان پوچھ رہے ہیں کہ آپ کے پیچھے ایسی کونسی طاقتیں ہیں جو آپکو یہ سب کرنے پر مجبور کررہی ہیں ؟
اب جب تحریک لبّیک پاکستان موجودہ غیر اسلامی اور کرپٹ نظام بدلنے کی بات کرہی رہی ہے تو کیوں نہ سب سے پہلے عدالتوں کا نظام بدلا جاۓ۔اس لئے میں ہر پاکستانی کی آواز بن کر آپ سے پوچھنا چاہتا ھوں کہ عدالتیں کس کے ایجنڈے پر کام کررہی ہیں اور مسئلہ ختم نبوت ﷺ کے اتنے بڑے حساس اشو کو کیوں پس پشت ڈالا ہوا ہے؟ آئندہ کی سماعت پر فیصلہ سنانے سے پہلے، آپ سے امید تو نہیں لیکن پھر بھی کہ عدالت میں بیٹھے جج صاحبان غیرت مندی اور حب الوطنی اور حب الایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیتے ہوۓ  اس سوال کا جواب بمع راجہ ظفر کی رپورٹ کے ضرور واضح کردیں تو نوازش ہوگی۔
2۔ آئ ایس آئ کی اس رپورٹ کو منظر عام پر لانا چلیں سمجھ میں آسکتا ہے کہ آپکے پاس اسکے دس دلائل ھوں مگر دنیا کی عظیم صف اول کی ایجنسی آئ ایس آئ کے لئے اس طرح کے کمنٹس کرکے میڈیا چینل کے ذریعے انکی ہتک عزت کرنا قانون کی کس شق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے؟ قطع نظر اس سے کہ وہ رپورٹ ٹھیک تھی یا غلط آپ کو یہ اختیار کس قانون کے تحت ملا ہوا ہے کہ آپ جغرافیائ سرحدوں کے جانباز محافظ ادارے کی توھین کریں؟
*نوٹ:یاد رہے میں یہاں آئ ایس آئ کی سائیڈ نہیں لے رہا انکے لئے تو قابل توجہ تحریر کا آخری پیرا گراف
ہوگا*

3۔ آج آپ نے پوچھا کہ کیا ہم بے غیرت ہیں تو میں ذاتی حیثیت میں کہوں گا کہ اگر ختم نبوت ﷺ کے قانون میں تبدیلی کرنے والے شرپسند ، ملک دشمن اسلام دشمن سازشوں کو آپ بے نقاب نہیں کرتے تو ہاں آپ صرف بے غیرت نہیں بے شرم بھی ہیں اور بے حیا بھی ۔۔۔۔ کیوں کہ آپ اسلامی عدالت کے جج ہوتے ہوۓ اصل ایمان کے ساتھ دھوکہ کررہے ہیں۔
 فیض آباد دھرنے کو چاہے کتنے ہی دن لگتے مگر حکومت سے ہمارے مزاکرات آئ ایس آئ کی موجودگی میں جاری تھے مگر نجانے اچانک سلمان تاثیر کو ماورائے عدالت جہنم واصل کرنے والے غازی ممتاز قادری کا گال چومنے والے شوکت عزیز کو کیا ہوگیا کہ اس نے سڑک خالی کروانے کا آرڈر دے دیا۔ اب یہ سوال تو آپکے ہی گلے پڑ گیا ہے کہ وہ آپریشن حکومت کا تھا یا عدالت کا ؟ براہ مہربانی ضرور وضاحت دیں تاکہ تحریک لبّیک پاکستان کی جانب سے عن قریب درج ہونے والی ایف آئ آر میں اصل مجرموں کا نام ڈال کر انکو شامل تفتیش کیا جاۓ۔۔۔۔ کہ آیا ان 8 شہیدوں کے قتل میں عدالت عظمیٰ میں بیٹھے فلاں فلاں جج کا ہاتھ ہے یا حکومت پاکستان کے فلاں فلاں نمائندوں کا !!!
کیوں کہ 24 نومبر تک فیض آباد دھرنا مزاکرات سمیت پر امن انداز میں جاری رہا کوئی آپریشن نہیں ہوا اب عدالتی حکم کے بعد آپریشن کو کورٹ آرڈر مانا جاۓ یا حکومت کا عمل اسکا فیصلہ فاضل جج خود کریں۔
*آئ ایس آئ کے نام*
ہم آپکی بہت عزت کرتے ہیں پتہ ہے کیوں اس لئے نہیں ہم آپ سے ڈرتے ہیں صرف اس لئے کہ آپ نے ہمارے ملک کی سالمیت کو برقرار رکھا ہوا ہے ورنہ اصولی طور پر تو آپکی تنخواہ بھی پاکستان عوام کے ٹیکس سے نکلتی ہے ذرا دل پر ہاتھ رکھ کر غور کریں ٹیکس دینے والی عوام مسلمان ، انکا دین ایمان اللہ اور اس کے رسول ﷺ ہیں انہی کی خاطر عوام پاکستان ختم نبوت کے لئے اپنا جان و مال لیکر آگئے کیا ہم اتنا پوچھنے کا حق رکھتے ہیں انہی صحیح العقیدہ مسلمانوں کے ٹیکس سے تنخواہ لیتے ہوۓ انکے عقیدے پر حملہ کرنے والے اب تک آپکی پہنچ میں کیوں نہیں آئے؟ اگر آئ ایس آئ غور کرے تو ملامت کرے اپنے آپ پر ہم نے کس بنیاد پر محافظ ختم نبوت ﷺ امیرالمجاہدین پر بے بنیاد الزام رکھے؟؟؟ وہ تو خود اس ملک کی حفاظت کے لئے نکلا ہے جس کی حفاظت ہم کررہے ہیں بس ہم جغرافی سرحدوں کے محافظ ہیں اور وہ نظریاتی سرحدوں کا محافظ مگر افسوس ہے آپکی رپورٹ پر۔۔۔

وزیر اعظم کے حکم پر اگر حساس ادارے ملک میں امن برقرار رکھنے کے لئے ضامن بن بھی گئے تو کیا آج کی رپورٹ سے آپکو لگتا ہے کہ امن برقرار رہے گا۔۔۔
یاد رہے یہ ملک پاکستان اسلام کا قلعہ بنایا گیا ہے تو اس میں اسلام ہی پروان چڑھے گا۔
باقی جج صاحبان ان سوالوں کے جواب عوام میں نہ بھی دینا چاہیں تو کم از کم اپنے آپ سے ضرور کریں ۔۔۔۔ کیوں کہ مر کر آپ نے بھی اسی قبر میں جانا ہے جس میں ابوبکر بھی گئے اور ابو لہب بھی ، مگر پہلے کو دنیا محافظ ناموس رسالت کہتی ہے اور دوسرے کو گستاخ رسول ﷺ ۔۔۔۔۔۔۔۔
اے کاش اترا جاۓ تیرے دل میں میری بات !!!

Comments

Popular posts from this blog

خادم حسین رضوی کی "گالیاں" اور سیاست

آخر اشرف آصف جلالی کون ہے ؟؟