خود کو مضبوط کیسے کریں؟؟ ??How to Motivate Yourself


کبھی سوچا ہے کہ تمہارے راستے میں جو دشواریاں پیش آ رہی ہیں ان کی وجوہات کیا ہو سکتی ہیں؟ نہیں۔۔بس یہی رونا دھونا کہ میری تو قسمت ہی ایسی ہے۔۔ایک آزمائش خدا کی طرف سے ہوتی ہے اور ایک وہ جس میں ہم خود پھنسنا چاہتے ہیں۔ہماری سوچ اور خیالات کی دنیا۔۔۔تم محض خیالات کی دنیا میں جی رہے ہو،تمہاری کامیابی صرف خیالی ہے،تمہارے رشتے خیالی ہیں،ہاں ناں ایسا ہی تو ہے۔تم خیال کرتے ہو لیکن اس خیال یا ارادے کو عملی جامہ نہیں پہناتے،تم میری طرح کی لکھی گئی کئی اور پوسٹس اور ویڈوز دیکھ کر خود کو دو دن کیلئے مظبوط تو کرتے ہو لیکن پھر ثابت قدم نہیں رہتے،ہاں!تم خود ہارنا چاہتے ہو۔۔تم انسانوں پر انحصار کرتے ہو اور ان کے آگے پیچھے پھرتے ہو ،وہ انسان جو مطلب پڑنے پر تیری طرف نگاہ کرتے ہیں اور تم کائنات کے اس بادشاہ کو ہمیشہ نظر انداز کرتے ہو جو 24/7 تمہاری طرف دیکھتا ہے۔تم لوگوں سے مانگتے ہو وہ پیٹھ پیچھے تمہیں منگتا بولتے ہیں،اور تم کائنات کے مالک سے مانگتے ہو تو وہ فرشوں میں بیٹھ کر تیری غیر موجودگی میں تیری تعریف کرتا ہے۔۔پتہ ہے کیا؟ تم نے ناں محض چند مٹی کے بتوں کو اپنا دائمی ساتھی سمجھ لیا ہے،تم ان کے مطابق چلتے ہو،وہ خوش ہوتے ہیں تو تم خوش ہوتے ہو،وہ ناراض ہوتے ہیں تو تمہیں بھی پریشان کر دیتے ہیں،وہ چھوڑ کر جانے کا کہتے ہیں تو تم ان کے پاؤں پڑ جاتے ہو۔۔یہی اوقات ہے نہ ہماری۔۔۔ہاں یار ہم خود ہارنا چاہتے ہیں،لکھنے تو بہت کچھ ہے لیکن میں جناب کے بارے میں کیاکیا لکھوں۔۔ملیئے ان سے جو کہتے ہیں کہ اگر دنیا مجھے کامیاب کہے تو میں کامیاب ہوں،اگر دنیا مجھے ناکام کہے تو میں ناکام ہوں،جناب کی اپنی کوئی رائے نہیں،اور یہی وجہ ہے کہ دنیا ان سے کھیلتی ہے کبھی خوش کرتی ہے تو کبھی غمگین،یار تم اس حد تک دنیا پر منحصر کرتے ہو کہ تمہارے ہونٹوں پر مسکراہٹ دنیا نے لانی ہے؟تم اس انتظار میں ہو تو پیشگی معزرت کے ساتھ تم ایک بیوقوف شخص ہو۔۔۔دنیا کیا کہتی ہے،کیا فرق جب تمہارا رب تمہیں "اشرف المخلوقات" کا درجہ دے چکا ہے،اب تمہیں دنیا پر یقین ہے یا رب پر؟ اپنے اندر جھانک کر دیکھ لو۔۔تم نے اس رتبے کو بھلا دیا اور یہی وجہ ہے کہ تم خوار ہوتے ہو۔۔ایک بھائی صاحب ملے ۔۔ کہنے لگے ""محبوب چھوڑ گیا ہے"" میں بھی وہ درد محسوس تو کر چکا تھا چاہے کچھ دن کیلئے ہی لیکن ایک بات بتاؤں۔؟ جو چھوڑ جاتے ہیں نا وہ آپ کے ہوتے ہی نہیں۔۔۔کیونکہ وہ،وہ لوگ ہوتے ہیں جو آپ کے بغیر رہ سکتے ہیں مگر افسوس کہ آپ نے اپنے دل و دماغ میں ہی اسے اتنا قریب کر چکے ہوتے ہیں کہ ٹوٹ جاتے ہیں،لگتا ہے کہ اب دنیا ویران ہے،کچھ مقصد نہیں،لیکن ایک بات بتاؤں،بہت تلخ لگے گی لیکن سچ ہے کہ "" جہاں اس سے آگے اور بھی ہیں"" ۔۔۔ خیالی دنیا بسانا،پھر وہ عملی طور پر نہ ہونا،پھر ہم نے ٹوٹ جانا،سوچیئے کہ آپ اپنے اندر ہی دشمن پیدا کر کے،اپنے اندر ہی لڑ کے،اپنے اندر ہی ہار گئے۔۔اب یہ تو کسی کتاب میں نہیں لکھا۔۔۔بات یہ ہے کہ خود کو اگر انسان سمجھتے ہو تو اتنا مظبوط کر لو کہ دنیا،چاہے جو مرضی ہو،تمہارے دل سے سکون اور چہرے سے مسکراہٹ نہ چھین پائے وگرنہ تمہارے ہنسنے اور رونے کی ڈور ان بے حس لوگوں کے ہاتھ میں آ جائے گی اور تم اسی طرح کٹھ پتلیوں کی طرح ہنستے روتے رہو گے ان لوگوں کیلئے جو تمہارے بغیر خوش ہیں۔۔۔یار کرو نہ ہمت،کرو نہ خود کو مظبوط،کرو نہ ایک وعدہ،کہ تم اس ایک شخص کو نہیں سوچو گے جو تمہیں بھلا چکا ہے بلکہ تم ان کئی دلوں کی قدر کرو،کئی دوستوں کی قدر کرو،ماں باپ کو دیکھو جو تمہارے انتظار میں ہیں،سوچو وہ تم سے کتنا پیار کرتے ہیں،اور ان کی محبت کتنی پیاری ہے،تمہارے ٹوٹنے سے وہ کتنا ٹوٹیں گے،تم کیوں خود کو اپنے خیالات کی زد میں دے رہے ہو،کیوں دنیا تمہیں استعمال کر رہی ہے،آخر کیوں،مجھے کمنٹ میں ضرور بتانا اور مجھ سے وعدہ کرنا کہ آج سے میں جو بھی کام کر رہا ہوں،چاہے تعلیم ہے یا جو بھی،میں محنت کروں گا،اور یہ  سوچ کر کہ دنیا دھتکار بھی دے تو کیا فرق،رب کی ذات نے تو اپنی بارگاہ سے نہیں روکا،تو اس سے زیادہ مخلص کون..؟ اب صرف سوچنا نہیں ابھی سے ایک ٹائم ٹیبل بناؤ،محنت کرو،کل نہیں آنی میرے دوست،اور ہاں جہاں سے منفی باتیں اور حوصلہ شکنی والی باتیں ملیں خدارا اس محفل کو چھوڑ دو۔۔اپنا وقت ضائع مت کرو۔۔۔اب یہ نہیں کہ دو دن 
بعد پھر کہو 
تم خود ہارنا چاہتے ہو۔۔"😶

Comments

Popular posts from this blog

خادم حسین رضوی کی "گالیاں" اور سیاست

آخر اشرف آصف جلالی کون ہے ؟؟